ٹرمپ کا مشن فیل،پنجاب پولیس کا منشیات نیٹ ورک سے گٹھ جوڑاور’’پنکی ڈان‘‘کیس کی اندرونی کہانی!

لاہور(​خصوصی رپورٹ/جانوڈاٹ پی کے)سینئر صحافی اور اینکر پرسن سید عمران شفقت کے پروگرام’’بیٹھک‘‘ میں پنکی ڈان کاکچھا چٹھا سب سامنے آگیا،پروگرام میں تجزیہ کاروں نے عالمی سیاست کی بھی منظر کشی کردی۔

پروگرام بیٹھک میں شریک تجزیہ کاروں کا کہنا تھا عالمی سطح پر جہاں ڈونلڈ ٹرمپ کے چین مشن کو شدید دھچکا پہنچا ہے اور امریکہ کے لیے بری خبریں سامنے آ رہی ہیں،ایران کے وزیر خارجہ نے دہلی میں کھڑے ہو کر واضح کیا ہے کہ پاکستان کی ثالثی میں شروع ہونے والا مذاکراتی عمل ناکام نہیں ہوابلکہ اس پر عارضی بریکیں لگی ہوئی ہیں۔

​ملکی صورتحال پر بات کرتے ہوئے اس بات کا پردہ چاک کیا گیا ہے کہ منشیات سپلائی کے الزامات میں جکڑی’’پنکی ڈان‘‘(انمول) کے معاملے پر اب مشترکہ تحقیقات کمیٹی بنانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس کیس کی گونج سندھ اسمبلی میں بھی سنائی دی ہے،کیونکہ اس نیٹ ورک کی کڑیاں اشرافیہ اور شوبز انڈسٹری سے جڑی ہوئی ہیں۔

​سب سے تشویشناک انکشاف پنجاب میں منشیات کے پھیلاؤ اور تھانہ کلچر کے حوالے سے سامنے آیا ہے۔تھانوں کے اہلکاروں کے حوالے سے یہ اندرونی حقیقت آشکار کی گئی ہے کہ مقامی تھانے انسدادِ منشیات کے اداروں کیساتھ تعاون نہیں کر رہےکیونکہ ان تھانوں کا نظام اسمگلرز اور اڈوں سے ملنے والی "منتھلیوں” اور رشوت پر چل رہا ہے۔پولیس کی ان کالی بھیڑوں کی وجہ سے یہ کالا دھندا پنجاب بھر میں جڑیں پکڑ چکا ہے،بااثر افراد پیسے دے کر چھوٹ جاتے ہیں اور سارا نزلہ بے گناہ شہریوں پر گرتا ہے۔

پروگرام’’بیٹھک‘‘دیکھنے کیلئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button