جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے مارٹر حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک

بیروت(جانوڈاٹ پی کے)اسرائیلی فوج کے مطابق جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے مارٹر حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا۔

فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت اسٹاف سارجنٹ نیگیو ڈیگن کے نام سے ہوئی ہے جو  گولانی بریگیڈ کی 12ویں بٹالین سے تعلق رکھتا تھا۔

فوجی حکام کے مطابق ڈیگن جمعرات کی رات تقریباً 10 بجے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی جانب سے داغے گئے مارٹر گولے کا نشانہ بنا اور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق 2 مارچ سے جاری کشیدگی کے دوران حزب اللہ کے حملوں میں ہلاک ہونے والا یہ 19واں اسرائیلی فوجی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button