فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل گانا "دائی دائی” جاری، آمدنی دنیا بھر کے بچوں کی تعلیم پر خرچ کی جائے گی

امریکا(جانوڈاٹ پی کے)فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل گانا "دائی دائی” باضابطہ طور پر جاری کردیا گیا۔

فیفا گلوبل سٹیزن ایجوکیشن فنڈ کی سپورٹ میں جاری  فیفا کا سونگ "دائی دائی” معروف گلوکارہ شکیرا اور برنا بوائے نے ترتیب دیا ہے۔

فیفا کے مطابق گانے کی آمدنی دنیا بھر کے بچوں کی تعلیم پر خرچ کی جائے گی، شکیرا اس گانے سے اپنی رائلٹی ایجوکیشن فنڈ میں عطیہ کریں گی جبکہ میوزک پروڈکشن کمپنی ابتدائی ڈھائی لاکھ ڈالر عطیہ کرے گی۔

فیفا کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2026 فائنل میں پہلی بار ہاف ٹائم شو بھی ہوگا  جس میں گلوکارہ شکیرا  بھی شریک ہوں گی۔

دوسری جانب "دائی دائی” تمام بڑے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دستیاب کردیا گیا ہے، فیفا ورلڈ کپ 2026 البم کے مزید گانے آئندہ ہفتوں میں جاری ہوں گے۔

مزید خبریں

Back to top button