دشمن کے دانت کھٹے،12گھنٹے میں51دہشتگرد ہلاک،بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب!

​کوئٹہ/پشاور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)​پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا اور فیصلہ کن آپریشن کرتے ہوئے محض 12 گھنٹوں کے دوران 51 دہشت گردوں کو جہنم رسید کر دیا ہے۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ہونے والی ان خونریز جھڑپوں میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے کئی بڑے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے انہیں بھاری جانی نقصان پہنچایا، تاہم اس شدید لڑائی کے دوران وطن عزیز کے 6 جری جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور 9 زخمی ہوئے۔ باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر تین خودکش حملہ آوروں سمیت درجن بھر دہشت گردوں نے بارود سے لدی گاڑی کے ذریعے داخل ہونے کی کوشش کی جسے جوانوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر ناکام بنا دیا اور تمام حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا۔ اسی طرح بلوچستان کے علاقے شعبان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 33 دہشت گرد مارے گئے جبکہ بنوں چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث ملزمان کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ان واقعات کے پیچھے بھارت، اسرائیل اور افغان سر زمین پر موجود گروہوں کے گٹھ جوڑ کے واضح ثبوت سامنے آ رہے ہیں، خاص طور پر روس کی جانب سے افغانستان میں ہزاروں دہشت گردوں کی موجودگی کی تصدیق نے پاکستان کے موقف کو سچ ثابت کر دیا ہے۔ دشمن قوتیں مل کر پاکستان کو ایک نئی جنگ میں دھکیلنے کی سازش کر رہی ہیں لیکن افواج پاکستان نے اب دفاعی موڈ سے نکل کر بھرپور جارحانہ انداز اپنا لیا ہے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ہر محاذ پر خاک میں ملانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button