​نیتن یاہو کا مشن دبئی،کیا عرب ممالک اسرائیل کے ‘خفیہ اتحادی’ بن گئے؟

​دبئی/تہران(خصوصی رپورٹ/جانو ڈاٹ پی کے)مشرقِ وسطیٰ کی سیاست میں اس وقت زلزلہ آ گیا جب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے متحدہ عرب امارات کے انتہائی خفیہ دورے کی تفصیلات سامنے آئیں۔یہ دورہ محض رسمی نہیں تھا بلکہ اس کے پیچھے ایران کے خلاف ایک نیا اور خطرناک دفاعی بلاک تشکیل پاتا نظر آ رہا ہے۔

​رپورٹ کے مطابق، جنگ کے دوران اسرائیلی خفیہ ایجنسی ‘موساد’ کے چیف ڈیوڈ برنیا نے بھی دو بار امارات کا دورہ کیا، جس کا مقصد ایران کے خلاف انٹیلی جنس شیئرنگ اور مشترکہ فوجی حکمت عملی طے کرنا تھا۔ انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل نے امارات کو اپناجدید ‘آئرن ڈوم’ سسٹم فراہم کر دیا ہے، جبکہ بدلے میں امارات، سعودی عرب اور کویت کی جانب سے ایران اور عراق میں موجود ایرانی نوازملیشیا کے ٹھکانوں پر خفیہ حملوں کے اشارے ملے ہیں۔فوکس نیوز پردکھائی جانے والی حالیہ فوٹیج ان دعوؤں کو تقویت دے رہی ہے کہ عرب ممالک اب اسرائیل کے ساتھ مل کر ‘گرے زون’ میں ایران کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button