شہبازشریف اور آذربائیجان کے صدر میں ٹیلیفونک رابطہ، دوستی کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہبازشریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علییوف میں ٹیلیفونک رابطہ  ہوا جس دوران  دونوں رہنماؤں کےدرمیان نہایت گرمجوشی اور خیرسگالی پر مبنی گفتگو ہوئی۔ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات اور دوستی کو مضبوط تر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔

وزیراعظم نے آئندہ ہفتے باکو میں ورلڈ اربن فورم کے کامیاب انعقاد کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا  اور کہا یہ فورم عالمی شہری ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہو گا ۔ شہبازشریف نے ناگزیر سرکاری مصروفیات کے باعث فورم میں شرکت کرنےسے معذرت کی اور بتایا کہ پاکستان کی فورم میں اعلیٰ سطح کی نمائندگی ہوگی ۔ دونوں رہنماؤں نےدوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ تجارت ، سرمایہ کاری ، توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا عزم دہرایا ۔صدرعلییوف نے ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان کی کامیاب سفارتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا یہ پاکستان اور اس کی قیادت پر عالمی برادری کےاعتماد کا واضح مظہر ہے ۔ وزیراعظم نے صدرعلییوف کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی پرخلوص دعوت کا اعادہ کیا ۔

مزید خبریں

Back to top button