قطر سے پاکستان کیلئےتیسرا ایل این جی جہاز ایران کی خصوصی اجازت سے آبنائے ہرمز میں داخل

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)قطر سے پاکستان کیلئےتیسرا ایل این جی جہاز ایران کی خصوصی اجازت سے آبنائے ہرمز میں داخل ہوگیا۔ذرائع کے مطابق ایل این جی جہاز آبنائے ہرمز کے جزیرے ہنگم سے آگے بڑھ رہا ہے، جہاز میں قطر کی بڑی راس لفان ٹرمینل سے ایل این جی بھری گئی ہے۔آبنائے ہرمز کیلئے قانونی بل تیار، اوپن سیشن میں منظوری لی جائے گی پورٹ قاسم ذرائع کے مطابق یہ ایل این جی اینگرو ٹرمینل پر لائی جا رہی ہے، ایل این جی کا ایک اور جہاز الخریطیات کراچی پہنچ گیا ہے۔



