بھارت کا ملٹیپل وارہیڈکی صلاحیت رکھنے والے اگنی میزائل کا کامیاب تجربہ

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)معرکۂ حق میں پاکستان کے ہاتھوں شرم ناک شکست کا سامنا کرنے والے بھارت نے اپنے جنگی جنون میں ایک اور میزائل کا تجربہ کر لیا۔

بھارت کی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او)کے مطابق بھارت نے جدید اگنی میزائل کا تجربہ کیا ہے جو  ملٹیپل انڈیپنڈنٹلی ٹارگٹڈ ری انٹری وہیکل (ایم آئی آر وی) نظام سے لیس ہے اور ایک ہی وقت میں مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ڈی آر ڈی او  کے مطابق میزائل کا تجربہ جمعے کے روز ریاست اڑیسہ میں واقع ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ میزائل کو متعدد پے لوڈز کے ساتھ آزمایا گیا جنہوں نے بحرِ ہند کے مختلف علاقوں میں پھیلے اہداف کو نشانہ بنایا۔

مزید خبریں

Back to top button