اسحاق ڈار کی شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، فلسطین اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر اہم گفتگو

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) اردن کے دارالحکومت عمان میں یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دیگر وزرائے خارجہ اور اعلیٰ شخصیات کے ہمراہ ہاشمی مملکتِ اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم بن الحسین سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی عوام کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے پیغامات شاہ عبداللہ دوم تک پہنچائے۔

اس موقع پر اردن کے فرمانروا نے بھی پاکستان کی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ نے بیت المقدس میں مسلم اور مسیحی مقدس مقامات کی اردن کی مستقل سرپرستی کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے ہاشمی مملکت کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی۔

ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورتحال، مشرقِ وسطیٰ کی تازہ پیش رفت اور دیگر اہم علاقائی امور پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button