معرکہ حق اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کا دن ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق اللہ تعالیٰ کے بے شمار انعامات اور احسانات کا دن ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر جاری اپنے پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا معرکہ حق اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کا دن ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ معرکہ حق اللہ تعالیٰ کے بے شمار انعامات اور احسانات کا دن ہے، ہماری بہادر فوج نے دشمن کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم اس عزم، جرأت اور استقامت کو یاد کر رہے ہیں جس کا مظاہرہ پوری قوم نے کیا، آزمائش کی گھڑی میں پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار بن گئی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم اپنے شہداء، اُنکے اہلخانہ اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، آج کے دن ہمارے جوان فولادی دیوار بن کر اپنے وطن کے دفاع کیلئے ڈٹ گئے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے بری، بحری، فضائی اور سائبر محاذوں پر مربوط ردعمل دیا، ہماری افواج کے منظم ردعمل نے پاکستان کو ایک ناقابل تسخیر قوت کے طور پر منوایا۔

مزید خبریں

Back to top button