قیامت خیزگرمی،کراچی میں54ویں ‏نیشنل ایتھلیٹکس چیمپین شپ ملتوی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کراچی میں 54ویں ‏نیشنل ایتھلیٹکس چیمپین شپ ملتوی کر دی گئی،چیمپین شپ اب اکتوبر، نومبر میں کراچی میں ہی ہو گی،چیمپین شپ گرم موسم کے باعث ملتوی کی گئی۔چیمپین شپ14سے17مئی تک کراچی میں ہونا تھی، قومی فیڈریشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔واضح رہے کہ این ای ڈی اسپورٹس کمپلیکس پر چار روزہ چیمپین شپ کے50ایونٹس میں مردوں کے23اور خواتین کے25جبکہ دو مخلوط مقابلوں میں ملک بھر سے 500 ایتھلیٹس اور 300 آفیشلز کی شرکت متوقع تھی۔

مزید خبریں

Back to top button