ٹرمپ کا ایران سے جلد جواب ملنے کا دعویٰ، روس یوکرین جنگ بندی میں توسیع کی امید

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران کی جانب سے جنگ بندی اور مذاکراتی تجاویز پر جلد جواب موصول ہو سکتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کی فوج کمزور ہو چکی ہے اور اب دیکھنا ہوگا کہ تہران کیا قدم اٹھاتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر معاملات آگے نہ بڑھے تو دوبارہ “پراجیکٹ فریڈم” کی طرف جایا جا سکتا ہے، تاہم اس بار یہ “پراجیکٹ فریڈم پلس” ہوگا جس میں مزید اقدامات بھی شامل کیے جائیں گے۔

انہوں نے روس اور یوکرین جنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تین روزہ جنگ بندی میں مزید توسیع ممکن ہے۔ ان کے مطابق ہر ماہ ہزاروں فوجی مارے جا رہے ہیں اور وہ اس خونریزی کو روکنے کے خواہاں ہیں۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ روس یوکرین جنگ کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں اور موجودہ جنگ بندی صرف ایک شروعات ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ہنٹا وائرس سے متعلق بریفنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ماہرین صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور امید ہے کہ وائرس قابو میں رہے گا۔

مزید خبریں

Back to top button