بین الاقوامی سروے میں امریکا کی ریٹنگ میں خطرناک حد تک کمی

ڈنمارک(جانوڈاٹ پی کے)امریکا کے بارے میں عالمی رائے یا تصور روس سے بھی نیچے چلا گیا۔
خبرایجنسی کے مطابق امریکا کے بارے میں خراب عالمی تصور کا یہ مسلسل دوسرا سال ہے، اور اب اسے روس کے مقابلے میں بھی زیادہ منفی طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
امریکا کے بارے میں خراب تصور سے متعلق جمہوریت پر ایک سالانہ تحقیقی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈنمارک میں قائم الائنس آف ڈیموکریسی فاؤنڈیشن نے ایک سروے میں سوال کیا کہ روس اور چین کے بعد دنیا کیلئے سب سے بڑا خطرے والا ملک کون سا ہے جس کے جواب میں اکثریت نے امریکا کا نام لیا ہے۔
سروے میں استعمال کیے گئے معیار کی تفصیلات نہیں بتائی گئی تاہم الائنس آف ڈیموکریسی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ اس سروے کا مقصد جمہوری اقدار کا دفاع اور اسے آگے بڑھانا ہے۔
سروے میں ملکوں کو منفی 100 سے مثبت 100کی ریٹنگ میں رکھا گیا۔ امریکا کی نیٹ پرفارمنس ریٹنگ 22 پلس فیصد سے گر کر منفی 16 فیصد ہو گئی جوکہ اب روس کی منفی 11فیصد ریٹنگ سے بھی نیچے چلی گئی ہے۔
چین کی ریٹنگ مثبت 7 فیصد رکھی گئی ہے۔
سروے رپورٹ میں 85 ممالک سے 46 ہزار 600جواب دہندگان شامل ہیں۔ رپورٹ 12 مئی کو ہونے والے کوپن ہیگن ڈیموکریسی سمٹ 2026 سے قبل جاری کی گئی ہے۔



