آبنائے ہرمز کے نظام کو تبدیل کرینگے خواہ ایسا بین الاقوامی قوانین کے ذریعے ہو یا پھر یکطرفہ طور پر،ایران

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کو ایٹم بم جیسی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اس اہم اسٹریٹجک برتری سے دستبردار نہیں ہوگا۔
ایرانی خبررساں ایجنسی کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں محمد مخبر نے کہا کہ ایران نے طویل عرصے تک آبنائے ہرمز میں اپنی جغرافیائی برتری کو نظر انداز کیا۔
انہوں نے کہا ’آبنائے ہرمز ایک ایسا موقع ہے جو ایٹم بم جتنا قیمتی ہے۔ ایک ایسا مقام پر کنٹرول ہونا جہاں ایک فیصلے سے عالمی معیشت پر اثر ڈالا جا سکے، بہت بڑی طاقت ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ایران اس جنگ کے حاصل کردہ فوائد سے دستبردار نہیں ہوگا اور آبنائے ہرمز کے نظام کو تبدیل کرے گا خواہ ایسا بین الاقوامی قوانین کے ذریعے ہو یا پھر یکطرفہ طور پر۔



