پینٹاگون کا اسکیل اے آئی کمپنی سے 500 ملین ڈالر کا بڑا معاہدہ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)پینٹاگون نے ’اسکیل اے آئی‘ کمپنی سے 500 ملین ڈالر کا معاہدہ کرلیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون فیصلہ سازی اور بڑے ڈیٹاسیٹس کے تجزیے کے لیے اے آئی استعمال کرے گا، معاہدے کے تحت اے آئی نظام ڈیٹا کے خودکار تجزیے میں استعمال ہوگا۔

نیا معاہدہ گزشتہ 100 ملین ڈالر کے معاہدے سے 5 گنا بڑا ہے۔

اسکیل اے آئی ڈیفنس انوویشن یونٹ کے اے آئی پروگرام میں بھی شامل ہے، کمپنی گولڈن ڈوم دفاعی آرکیٹیکچر کی تیاری میں بھی کردار ادا کررہی ہے۔

علاوہ ازیں پینٹاگون نے دیگر ٹیک کمپنیوں سے بھی اے آئی منصوبوں کے معاہدے کیے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اعلان کیا تھا کہ اس نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی سات بڑی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کیے ہیں تاکہ ان کی جدید ٹیکنالوجی کو خفیہ دفاعی نیٹ ورکس میں شامل کیا جا سکے۔

پینٹاگون کے مطابق اس اقدام کا مقصد فوج میں اے آئی فراہم کرنے والی کمپنیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا اور جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا ہے۔ اس فہرست میں اسپیس ایکس، اوپن اے آئی، گوگل، این ویڈیا، ریفلیکشن، مائیکرو سافٹ اور ایمازون ویب سروسز شامل ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button