اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات 14 اور 15 مئی کو ہوں گے: امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکہ کی میزبانی میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان دو روزہ امن مذاکرات 14 اور 15 مئی کو ہوں گے ۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مذاکرات میں جامع امن معاہدے پر بات چیت ہو گی،مذاکرات میں لبنان کی خودمختاری،سرحدی تعین اور سکیورٹی امور زیر بحث آئیں گے، مذاکرات کا مقصد خطے میں دیر پاامن اور استحکام قائم کرنا ہے،حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا امن کیلئےضروری ہے،لبنان میں ریاستی رٹ کی بحالی امن معاہدےکی بنیادی شرط ہے، مذاکرات میں لبنان کی تعمیر نو اور انسانی امداد کے راستوں پر بھی غور ہو گا،امریکہ دونوں ممالک کے مفادات میں توازن کیلئے کردار ادا کرےگا،اسرائیل اور لبنان نے قومی مفاد کی خاطرمذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا،مذاکرات دہائیوں پر محیط تنازع کے خاتمے کیلئے اہم پیش رفت ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button