وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ بنگلہ دیش،سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی قبر پر حاضری

ڈھاکہ (جانوڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے دورہ بنگلہ دیش کے دوران سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کی قبر پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی ڈھاکہ میں مختلف سرکاری و سفارتی مصروفیات کے سلسلے میں موجود ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم کی آخری آرام گاہ پر جا کر ان کے لیے دعا کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ مقامی حکام بھی موجود تھے۔ محسن نقوی نے مرحومہ کی سیاسی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خالدہ ضیاء خطے کی اہم سیاسی شخصیت تھیں جنہوں نے اپنے ملک کی سیاست میں نمایاں کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مثبت سفارتکاری ضروری ہے، اور اس طرح کے دورے دو طرفہ روابط کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button