بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سٹے بازی کے الزام میں کھلاڑی سمیت چارافراد معطل کردیئے

ڈھاکہ(جانوڈاٹ پی کے)بنگلادیش کرکٹ بوڑڈ کے انٹیگریٹی یونٹ نے ڈومیسٹک کرکٹر سمیت چار افراد کو آئی سی سی اینٹی کرپشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کرکٹر امت ماجمدار اور ٹیم منیجر لبل الرحمان او رضوان کبیر صدیقی کے علاوہ نوکھلی ایکسپریس کے شریک مالک توحید الحق کے نام سامنے آئے۔

ان افراد پر مبینہ طور پر سٹے بازی سے متعلقہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے، کرپٹ طریقہ کار، ڈیمانڈ نوٹسز کو عمل کرنے میں ناکامی، متعلقہ بات چیت کو چھپانے اور ڈیلیٹ کرنے اور اینٹی کرپشن آفیشلز کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔بیان کے مطابق ملزمان کو معطل کر دیا گیا ہے اور ان کے الزامات کا جواب دینے کے لیے14دن ہیں۔

دوسری جانب سے26-2025میں چٹوگرام رائلز سے تعلق رکھنے والے سمین الرحمان سٹے بازی اور دیگر معاملہ میں ملوث ہونے پر زندگی بھر کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button