جھل مگسی میں مسافر کوچ الٹ گئی، خاتون اور بچے سمیت 8 افراد جاں بحق، 22 زخمی

بولان(جانوڈاٹ پی کے\ ویب ڈیسک) جھل مگسی میں ایم ایٹ شاہراہ پر مسافر کوچ الٹنے سے 8 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب خاران سے لاڑکانہ جانے والی مسافر کوچ ایم ایٹ شاہراہ پر بے قابو ہو کر الٹ گئی، 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور بچہ بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کے بعد زخمیوں زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، 7 افراد کو حالت تشویشناک ہونے پر لاڑکانہ منتقل کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button