ایس ای سی پی کا ایک ماہ میں سب سے زیادہ کمپنی رجسٹریشن کا ریکارڈ قائم

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ایک ماہ میں سب سے زیادہ کمپنیاں رجسٹریشنز کا ریکارڈ قائم کردیا۔

ایس ای سی پی کے مطابق اپریل میں 4,082 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جس کے بعد ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 294,101 ہوگئی ہے۔

ادارے کے مطابق یومیہ کمپنی رجسٹریشن کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے، جہاں 30 اپریل کو ایک ہی دن میں 340 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں ہیں۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ دنیا کے 22 ممالک سے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں کمپنیاں رجسٹر کروائیں، جن میں صرف چین سے 95 شیئر ہولڈرز نے کمپنیاں رجسٹر کیں، چین کے سرمایہ کاروں کی رجسٹرڈ کمپنیوں کو مجموعی ادا شدہ سرمایہ 193 ملین روپے ہے۔

ادارے کے مطابق پنجاب 2,093 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا ، تاہم اسلام میں 719 سندھ سے 600 ، کے پی کے سے 325 کمپنیاں رجسٹر ہوئِیں، جبکہ گلگت بلتستان سے 276، بلوچستان سے 69 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق آئی ٹی اور ای کامرس کا شعبہ سب سے آگے رہا، جہاں آئی ٹی میں 832 نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئیں، اسی طرح ٹریڈنگ میں 757، سروسز میں 490، رئیل اسٹیٹ اور کنسٹریکشن میں 358 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جبکہ سیاحت میں 242، فوڈ اینڈ بیورجز 158،ایجوکیشن 127 کمپنیاں اور ٹیکسٹائل میں 105 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

چئیرمین ایس ای سی پی کمپنی ڈاکٹر کبیر سدھو کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن میں اضافہ دستاویزی معیشت کی جانب مثبت پیش رفت ہے۔

مزید خبریں

Back to top button