ڈیرہ غازی خان میں نجی سکول کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

ڈیرہ غازی خان(جانوڈاٹ پی کے\مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی خان میں نجی سکول کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے جام پور روڈ پر واقع نجی سکول میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں سکول کی چھت اچانک گرنے سے ملبے تلے دب کر 4 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی نعشیں نکال لی گئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 9 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق سکول انتظامیہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مزید بچے بھی ملبے تلے موجود ہو سکتے ہیں۔

حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں، پولیس اور مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ چھت گرنے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button