امریکا اور ایران عارضی معاہدے کے قریب، آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے عارضی معاہدے کا امکان پیدا ہو گیا ہے، جس کے باعث آئندہ 48 گھنٹوں کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی خبر ایجنسی ایگزیوس کے مطابق دونوں ممالک ایک ون پیج ایگریمنٹ کے قریب پہنچ چکے ہیں جبکہ ایران کی جانب سے اہم نکات پر جواب متوقع ہے۔ ممکنہ معاہدے کے تحت ایران جوہری افزودگی پر عارضی پابندی قبول کرے گا جبکہ امریکا ایران پر عائد بعض پابندیوں میں نرمی کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق مجوزہ 14 نکاتی معاہدے میں آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت پر عائد پابندیوں کے خاتمے کی شق بھی شامل ہے۔ یہ معاہدہ جنگ کے بعد 30 روزہ مذاکراتی دور کے آغاز کی بنیاد بنے گا۔

مذاکرات میں ایران کے جوہری پروگرام کی حدود، اقتصادی پابندیوں کے خاتمے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے جیسے اہم معاملات زیر بحث آئیں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق آئندہ مذاکرات کے لیے Islamabad یا Geneva کو ممکنہ مقام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button