دشمن بحری ناکہ بندی اور اقتصادی دباؤ کے ذریعے ایران کو کمزور کرنا چاہتا ہے، محمد باقر قالیباف

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ایرانی قوم کے نام پیغام میں کہا کہ دشمن اپنے نئے منصوبے میں بحری ناکہ بندی کے ذریعے اقتصادی دباؤ اور  میڈیا پروپیگنڈے کی کوشش کر رہا ہے، اس کا مقصد ایران میں اتحاد کو توڑنا ہے تاکہ ہمیں ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جا سکے، فوجی حملے کے امکان کو خصوصاً دہشت گرد حملوں کے امکان کو کم نہیں سمجھتے، یہ دشمن کی اس حکمتِ عملی کا وہ حصہ ہے جو معاشرے سے متعلق ہے، اس کا مقصد ایران کو اندر سے کمزور کرنا ہے۔

محمد باقر قالیباف نےکہا ماہرین تسلیم کرتے ہیں کہ کتنے ہی معاشی دباؤ کا سامنا ہو ایرانی اپنی آزادی، وقار، ایمان و عقائد کی خاطر مشکلات برداشت کرتے ہیں، ایرانیوں نے ادراک کر لیاہے کہ انہیں تاریخ کے اس حساس دور میں اس دشمن کے خلاف ڈٹ جانا ہوگا، ایک ایسا دشمن جو اپنی خام خیالی میں یہ سمجھ بیٹھا تھا کہ وہ ایرانی تہذیب کو تباہ کر سکتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button