بھارت کا پاکستان کیساتھ کسی بھی کھیل کی دوطرفہ سیریز کھیلنے سے انکار

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)بھارت نے پاکستان کیساتھ دوطرفہ کھیلوں کی سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا۔بھارتی حکومت پاکستان کے خلاف براہِ راست کھیلوں میں حصہ لینے کی حامی نہیں ہے۔بھارتی وزارتِ کھیل نے مختلف کھیلوں کی تنظیموں، اولمپک ایسوسی ایشن اور اسپورٹس اتھارٹیز کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔وزارتِ کھیل کے مطابق بھارت اپنی سرزمین پر پاکستان کے ساتھ کسی بھی دوطرفہ سیریز کی میزبانی نہیں کرے گا اور نہ ہی اپنی ٹیموں کو پاکستان بھیجے گا۔بیان میں کہا گیا کہ دوطرفہ مقابلوں کے حوالے سے بھارتی ٹیمیں پاکستان کا دورہ نہیں کریں گی اور نہ ہی پاکستانی ٹیموں کو بھارت میں کھیلنے کی اجازت دی جائے گی۔تاہم کثیر ملکی مقابلوں کے حوالے سے بھارت کا کہنا ہے کہ ایسے ایونٹس میں شرکت کا فیصلہ بین الاقوامی اسپورٹس اداروں کی پالیسی اور کھلاڑیوں کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔



