امریکی عوام کی اکثریت کی رائے میں صدر ٹرمپ ذہنی طور پر عہدے کے اہل نہیں، سروے

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی عوام کی اکثریت کا خیال ہے کہ صدر ٹرمپ ذہنی اور جسمانی طور پر مؤثر طریقے سے خدمات انجام دینے کے اہل نہیں۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ، ٹی وی چینل اے بی سی نیوز اور اپسوس پول میں 59 فیصد امریکیوں کی رائے ہے کہ صدر ٹرمپ کی ذہنی صلاحیت ایسی نہیں جو ملک کی قیادت کے لیے درکار ہے۔
سروے کے مطابق 55 فیصد امریکیوں کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی جسمانی صحت عہدے کی مناسبت سے اچھی نہیں۔ سروے کے 67 فیصد شرکا نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ٹرمپ اہم فیصلے کرسکتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے برنس سمٹ سے خطاب میں کہا جو بائیڈن کے مقابلے میں خود کو بوڑھا نہیں سمجھتا، آج بھی ویسے محسوس کرتا ہوں جیسے 50 سال پہلے محسوس کرتا تھا۔



