1500 روپے مالیت کا پرائز بانڈ رکھنے والے افراد کے لیے بڑی خبر آگئی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)نیشنل سیونگز سینٹر سیالکوٹ رواں ماہ 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی منعقد کرنے کے لیے تیار ہے۔
پرائز بانڈز پاکستان میں سرمایہ کاری کا ایک مقبول اور محفوظ ذریعہ ہیں جو سرمایہ کاروں کو بغیر کسی مالی نقصان کے نقد انعامات جیتنے کا موقع فراہم کرتے ہیں جبکہ پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی سال بھر باقاعدگی سے کی جاتی ہے۔
کوئی بھی پاکستانی شہری کسی بھی ایس بی پی-بی ایس سی آفس، نامزد کمرشل بینک کی شاخوں، یا نیشنل سیونگز سینٹرز پر درخواست فارم کے ساتھ اپنے درست شناختی کارڈ کی کاپی جمع کروا کر پرائز بانڈز خرید سکتا ہے۔
پہلا انعام جیتنے والے خوش نصیب کو 30 لاکھ روپے کی رقم ملے گی جبکہ دوسرے انعام جیتنے والوں کے لیے انعامی رقم 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
انعام جیتنے والے مقررہ کلیم فارم پر کسی بھی ایس بی پی بی ایس سی فیلڈ آفس، نامزد کمرشل بینک کی شاخوں اور نیشنل سیونگز سینٹرز سے انعامی رقم کے لیے رجوع کر سکتے ہیں۔
نیشنل سیونگز سینٹر سیالکوٹ 1500 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی نمبر 106 کا انعقاد 15 مئی 2026 کو کرے گا۔
واضح رہے کہ رواں سال فروری میں پہلا انعام 30 لاکھ روپے پرائز بانڈ نمبر 429148 کے حامل شخص نے جیتا تھا جبکہ دوسرا انعام دس لاکھ روپے 430347، 591133 اور 628300 کے حامل افراد نے حاصل کیا تھا۔



