ایرانی حملے پرجنوبی کوریا بھی آبنائےہرمز مشن میں ہمارے ساتھ شامل ہوجائے، ٹرمپ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی آبنائےہرمز مشن میں ہمارے ساتھ شامل ہوجائے۔
یہ بات صدر ٹرمپ نے اپنے ذاتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری بیان میں کہی۔ جس میں انھوں نے الزام عائد کیا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں غیر متعلقہ ممالک کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
امریکی صدر نے ایک حالیہ واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا کے ایک کارگو جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا شامل ہے۔ یہ حملے خطے میں تجارتی جہاز رانی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
صدر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ شاید اب وقت آ گیا ہے کہ جنوبی کوریا بھی اُس مشن میں شامل ہو جائے جس مقصد آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کو یقینی بنانا ہے۔
امریکی صدر نے اُس مشن کا نام تو نہیں بتایا لیکن غالباً اُن کا اشارہ مشترکہ بحری آپریشن کی طرف تھا جس میں امریکا اور اس کے اتحادی آبنائے ہرمز میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ امریکی افواج نے ایران کی 7 چھوٹی کشتیوں کو تباہ کر دیا جبکہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل بریڈ کوپر کے مطابق چھ کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
صدر ٹرمپ نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کے پاس یہی کچھ باقی بچا ہے۔ تاہم خطے کی مجموعی صورتحال اب بھی حساس اور خطرناک ہے۔
بیان کے آخر میں ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ جنوبی کوریا کے کارگو جہاز کے علاوہ اس وقت آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی اور جہاز کو نقصان نہیں پہنچا۔



