جیٹ فیول کی قلت سے نمٹنے کیلئے برطانوی حکومت کے نئے منصوبے کا اعلان

لندن(جانوڈاٹ پی کے)طیاروں کیلئے درکار ایندھن یا جیٹ فیول کی قلت سے نمٹنے کیلئے برطانوی حکومت نے نیا منصوبہ بنایا ہے۔حکومت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جیٹ فیول کی قلت سے نمٹنے کے لیے عارضی طور پر فضائی کمپنیوں کو کم پروازوں میں زیادہ مسافروں کو ان کی منزلوں تک پہنچانے کی اجازت دی جائے گی۔بیان کے مطابق اس منصوبے کا مقصد یہ ہے کہ مسافر آخری وقت میں پرواز کی منسوخی یا دیگر مسائل سے بچ سکیں۔اس مقصد کے لیے فضائی کمپنیوں کو ایک ہی دن ایک منزل کی پروازوں کو ضم کرنے کی اجازت ہوگی۔اس منصوبے کے تحت حکومت کی جانب سے 4 ریفائنریوں اور امریکا سے ایندھن کی سپلائی بڑھانے پر بھی کام کیا جائے گا۔بیان میں بتایا گیا کہ جیٹ فیول ابھی دستیاب ہے مگر مسئلہ حل نہ ہونے پر چند ہفتوں میں مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button