میر پور خاص میں گرمی کی شدید لہر

میرپورخاص(شاھدمیمن/جانوڈاٹ پی کے)میرپورخاص سمیت مختلف اضلاع میں شدید گرمی کے باعث ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے کئی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جن میں جامشورو، دادو، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، ٹنڈو الہیار، گھوٹکی، سانگھڑ، خیرپور، نوشہرو فیروز، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر شامل ہیں جہاں شدید گرمی پڑے گی۔ ماہرین کے مطابق ان اضلاع میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دوپہر کے وقت گھروں سے کم نکلیں اور پانی کا زیادہ استعمال یقینی بنائیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کا زور کچھ دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Back to top button