آسٹریلوی وزیراعظم کی ٹرمپ کی خارجہ اور معاشی پالیسیوں پر کڑی تنقید

سڈنی(جانوڈاٹ پی کے)آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیزی کا کہنا ہے کہ امریکا سے تعلقات کا مطلب ٹرمپ کے ہر اقدام سے اتفاق کرنا نہیں ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیزی نے امریکی صدر ٹرمپ کی خارجہ اور معایشی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران جنگ شروع کرنے سے پہلے اتحادیوں سے مشورہ نہیں کیا گیا، امریکا فرسٹ پالیسی اور تجارتی محصولات نے اتحادیوں کو دور کردیا ہے۔

انتھونی البانیزی نے کہا کہ دیگر عالمی طاقتوں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، بدلتے عالمی حالات میں قومی مفادات کا تحفظ ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری تنازع سے جلد باہر نہ نکلنے کا اعلان کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ  نے فلوریڈا میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقاصد کے حصول تک تنازع سے نہیں نکل سکتےکیونکہ اس سے مسئلہ چند سالوں بعد  دوبارہ پیدا ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، ساتھ یہ بھی کہا کہ اگر  ایران کو نہ روکتے تو اسرائیل اور یورپ کے پرزے پرزے کیے جاچکے  ہوتے۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے پاس بحریہ، فضائیہ اور کوئی قیادت نہیں رہی، ایران کی قیادت باقی نہ رہنے پر افسوس ہے، وہ بہت اچھے لوگ تھے، ایران کی پہلے اور دوسرے درجےکی قیادت ماری جا چکی، یہ برے لوگ تھے، انہوں نے 45 ہزار مظاہرین کو ہلاک کیا۔

مزید خبریں

Back to top button