باجوڑ کی بیٹی نے سی ایس ایس میں اہم سنگ میل پار کر لیا

باجوڑ(جانوڈاٹ پی کے)قبائلی ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والی منیبہ حسین نے سی ایس ایس کے ٹاپ گروپ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرکے خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں کا نام روشن کر دیا۔ڈاکٹر محمد ارشد حسین کی صاحبزادی منیبہ حسین نے 24 سال کی عمر میں پہلی کوشش میں سول سروسز آف پاکستان (CSS 2025) کامیابی سے پاس کیا اور انہیں پاکستان انتظامی سروس (PAS) میں الاٹ کیا گیا۔وہNUMLپشاور سے انگلش لسانیات میں بی ایس کی ڈگری رکھتی ہیں اور باجوڑ کے علاقے وڑہ ماموند سے تعلق ہے۔ منیبہ حسین اپنے علاقے سے PAS میں جانے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔منیبہ حسین کے والد جو کہ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں انہوں نے بتایا کہ بیٹی نے اسلامیہ کالج پشاور سے ایف ایس سی کی ،جب گریجویشن کے لئے داخلہ لیا تو اس دن سے ارادہ کیا تھا کہ سی ایس ایس کرنا ہے، دن رات محنت کی ، والدین اور خاص طور پر انکے دادا ان کے لئے بہت دعائیں کرتے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button