وفاقی وزارت خزانہ نے مہنگائی میں مزید اضافے کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزارت خزانہ کی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق سپلائی چین میں خلل کو مہنگائی بڑھنے کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔وفاقی وزارت خزانہ نے مہنگائی میں مزید اضافے کی پیش گوئی کردی ہے اور اپریل میں مہنگائی کی شرح 8 سے 9 فیصد رہنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ میں مہنگائی کی شرح مزید اوپر جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے اور کہا ہے کہ اپریل میں مہنگائی 8 سے 9 فیصد رہےگی۔
آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق سپلائی چین میں خلل کو مہنگائی بڑھنے کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے تاہم جیو پولیٹیکل غیر یقینی صورت حال کے باوجود پاکستانی معیشت مستحکم ہے اور لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں گروتھ برقرارہے اور آٹو سیکٹر میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ سیمنٹ کی پیداوار میں اضافے اور مقامی طلب میں بہتری کے اشارے ہیں، معاشی سرگرمی آئندہ مہینوں میں مضبوط رہنے کا امکان ہے۔
وزارت کے مطابق مشرق وسطیٰ کشیدگی سے عالمی قیمتوں اور سپلائی میں خطرات برقرار ہیں، پھر بھی ترسیلات زر اور آئی ٹی برآمدات سے بیرونی کھاتہ مستحکم رہنے کی توقع ہے اور میکرو اکنامک بنیادیں مضبوط اور معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔



