کابل میں پاکستانی ناظم الامور کی افغان وزارت خارجہ میں طلبی کی تصدیق

کابل(جانوڈاٹ پی کے)ترجمان دفتر خارجہ نے کابل میں پاکستان کے ناظم الامور کو افغان وزارت خارجہ کی جانب سے طلب کیے جانے کی تصدیق کر دی۔اسلام آباد سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ اقدام افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کیلئے موجود افغان سہولت کاری سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان نے واضح کیا ہے کنڑ سمیت کسی بھی علاقے میں تعلیمی اداروں پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا، تمام الزامات غلط ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ایسے الزامات خطے میں امن و استحکام کیلئے جاری کوششوں کو متاثر کرنے کی کوشش ہیں۔ترجمان کے مطابق جنگ بندی کا مطلب روایتی جنگ بندی نہیں، پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کا حملہ، چاہے وہ ریاستی ہو یا دہشتگرد گروہوں کی جانب سے، بند ہونا چاہیے۔



