سی ایس ایس اور پی سی ایس امیدواروں کیلئے بڑی سہولت، کراچی میں اسمارٹ لائبریری کا افتتاح

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) سی ایس ایس اور پی سی ایس کے طلبہ کی تیاری کیلئے سمارٹ لائبریری قائم کر دی گئی۔
سندھ پبلک سروس کمیشن نے سمارٹ لائبریری کی ممبر شپ کا اعلان کر دیا، لائبریری میں 9 ہزار سے زائد کتابیں دستیاب ہونگیں جبکہ طلبہ سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔
لائبریری میں طلبہ کے لیے 20 ہزار ای بکس تک رسائی ممکن ہوگی، لائبریری میں برٹش کونسل کے اشتراک سے بین الاقوامی کارنر قائم کیا گیا ہے جبکہ امیدواروں کو موبائل پر کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔
امیدوار اپنےایس پی ایس سی اکاونٹ سے درخواستیں بھی جمع کرواسکیں گے۔



