وزیراعلیٰ سندھ کاموٹرسائیکل مالکان کیلئے ٹارگٹڈ فیول سبسڈی کا اعلان

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کم آمدن کے حامل طبقے کےلیے تاریخی اعلان کرتے ہوئے موٹرسائیکل مالکان کےلیے ٹارگٹڈ فیول سبسڈی میں توسیع کردی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ موٹرسائیکل فیول سبسڈی کی مدت آج ختم ہو رہی ہے لیکن موٹر سائیکل مالکان کو دی جانے والی سبسڈی جاری رہےگی۔انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل مالکان حکومت سندھ کی سبسڈی کا مزید فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حالیہ ایران-امریکا جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے باعث فی موٹر سائیکل 2 ہزار روپے سبسڈی دی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button