گھریلو ناچاقی کا المناک انجام: لاڑکانہ میں خاتون کلہاڑیوں کے وار سے قتل

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ کے قریب تھانہ دھامراہ کی حدود گاؤں فتح پور میں گھریلو ناچاقی کے باعث ایک شخص نے اپنی بیوی کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کر دیا، پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت گلشاد میرانی کے نام سے ہوئی ہے جس نے گھر میں جھگڑے کے دوران اپنی اہلیہ مسمات سیما میرانی پر کلہاڑیوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی، اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی، واقعے کی تفصیلات حاصل کیں اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے چانڈکا اسپتال منتقل کر دیا، مقتولہ کے والد بشیر احمد سولنگی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان کے داماد نے پہلے بھی ان کی 12 سالہ بیٹی ریحانہ کو جوئے میں ہار دیا تھا جبکہ سیما پر بھی تشدد کرتا رہا اور اسے گھر سے نکال دیا تھا، انہوں نے بتایا کہ اسی معاملے پر ایک بار پھر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے دوران گلشاد نے مبینہ طور پر سیما پر حملہ کرکے اسے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا، غمزدہ والد نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی لاڑکانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو فوری گرفتار کرکے ان کی مقتول بیٹی کو انصاف فراہم کیا جائے.

مزید خبریں

Back to top button