تفریحی دورہ المیے میں بدل گیا، کینحھر جھیل میں ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق دوسرا پراسرار طور پر ہلاک

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن )کینحھر جھیل پر تفریح کے لئے آنے والے دو نوجوانوں میں سےایک نہاتے ہوئے جبکہ دوسرے کی پراسرار موت واقع
کینجھر جھیل پر فیملیز کے ساتھ تفریح کے لئے آنے والے کراچی شھر کے مختلف علاقوں جس میں لانڈھی اور سرجانی ٹائوں کے علاقے شامل ہیں کے دو نوجوان جن کی شناخت زین اور خلیل کے ناموں سے ہوئی ہیں جس میں زین نامی نوجوان کے لئے بتایا جا رہے کے ان کے موت کی وجھہ نہاتے ہوئے ڈوب جانا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق دوسرے نوجوان جس کا نام خلیل ہے کی موت پراسرار بتائی جا رہی ہے دوسری جانب ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو کینجھر ریسکیو سینٹر سے لے کر مکلی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے نوجوان خلیل کی موت کے واقعہ کے متعلق مزید تفتیش جاری ہے، جس کے بعد اصل حقیقت سامنے آ سکے گی یاد رہے کے محکمہ ثقافت و سیاحت ضلع ٹھٹھہ کے افسران کی کرپشن، نااھلی اور چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے اور کینجھر جھیل پر لائف سیونگ کے حوالے سے کوئی بھی بھتر اور موثر انتظامات نہ ہونے کے باعث کینجھر پر گھومنے آنے والے اکثر لوگوں کے ڈوب کر جانبحق ہونے جیسے واقعات معمول کا حصہ بن چکے ہیں



