صومالیہ،بحری قزاقوں نے جہاز پر حملہ کرکےعملے کو یرغمال بنالیا،11پاکستانی بھی شامل

موغادیشو(جانوڈاٹ پی کے)صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں نےجہازپرحملہ کرکےعملےکویرغمال بنالیا،جہاز کے عملے میں گیارہ پاکستانی بھی شامل تھےیرغمالیوں میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 42سالہ یاسرخان بھی ہیں۔یاسرخان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ جہاز پرحملے کاواقعہ21اپریل کو رپورٹ ہواتھا،جہازمیں11پاکستانی عملےاور مالک سمیت25افرادشامل ہیں،جہازپراےکے47اورراکٹ لانچرز سے لیس مسلح افراد موجود ہیں،یاسر کی اہلیہ نے بتایا کہ آخری بارشوہرسے21اپریل کو بات ہوئی،شوہر نے بتایا کہ 3دن سےبھوکےہیں،حکومت کی طرف سےکوئی مددنہیں کی گئی،حکومت سے مدد کی اپیل ہے جلد سے جلد ہمارے پیارے ہمیں واپس لائے جائیں۔

مزید خبریں

Back to top button