میرپورخاص میں خوفناک حادثہ ،ٹریکٹر ٹرالی چنگچی پر چڑھ گئی، 2 جاں بحق

میرپورخاص (شاھدمیمن\جانوڈاٹ پی کے) تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی چنگچی پر چڑھ گئی، دکان میں گھسنے سے 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق ٹاؤن تھانے کی حدود میں کھان ناکہ کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی بریک فیل ہونے کے باعث ایک چنگچی پر چڑھ گئی چنگچی کو گھسیٹتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی بعد ازاں ایک مٹھائی کی دکان میں داخل ہو گئی حادثے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جن میں حیدر علی کالرو اور تیرتھ داس میگھواڑ شامل ہیں جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں جھول کے رہائشی بالم ولد نتھو مل میگھواڑ اور ایک طالب علم روی ولد شیوک میگھواڑ شامل ہیں زخمی بالم کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جسے مزید علاج کے لیے حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال میرپورخاص منتقل کیا گیا پولیس کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ ڈرائیور فرید شیخ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button