ایرانی عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیا

مدینہ منورہ(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیا۔سعودی وزارت حج اور عمرہ کے مطابق ایرانی ائیرلائن کا طیارہ حج کیلئے طبی،اور دیگر خدمات کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے121رکنی عملے کو لیکر مدینہ منورہ پہنچا۔وزارت حج اور عمرہ نے بتایاکہ ایرانی عازمین حج مدینہ منورہ میں7روز گزاریں گے اور رواں سال30ہزار سے زائد ایرانی عازمین حج سعودیہ پہنچیں گے۔



