سعودی عرب میں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کیساتھ غیر معمولی سلوک،پروٹوکول نہ ملا

ریاض(جانوڈاٹ پی کے)سعودی عرب کے دورے پر آئےاجیت ڈوول کے حوالے سے ایک غیر معمولی واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں مبینہ طور پر انہیں روایتی سفارتی پروٹوکول فراہم نہیں کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کوکنگ خالدانٹر نیشنل ائیر پورٹ پر پر دیگر مسافروں کی طرح امیگریشن کاؤنٹر پر انتظار کرنا پڑا، جس نے سفارتی حلقوں میں سوالات کو جنم دیا ہے۔سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ عام طور پر اس سطح کے عہدیداروں کو خصوصی پروٹوکول اور سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، تاہم اس مبینہ واقعے کو غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔



