ایران کی جانب سے اہم اعلان، آبنائے ہرمز سے دوست ملکوں کے ٹینکرز پر ٹیکس معاف

ماسکو(جانوڈاٹ پی کے)ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے دوست ملکوں کے ٹینکرز سے ٹیکس وصول نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

روسی ذرائع کا کہنا ہے ایران نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ آبنائے ہُرمز سے گزرنے والے دوست ملکوں کے ٹینکرز سے کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کرے گا۔

گزشتہ روز ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے لینے والا ٹول ٹیکس مرکزی بینک میں جمع کرانے کا اعلان کیا تھا ۔

ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے کہا تھا ٹول ٹیکس سے حاصل ہونے والی پہلی آمدنی مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں جمع کرا دی گئی ۔

مزید خبریں

Back to top button