لبنان نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے اور تعمیرِ نو کیلئے دنیا سے مالی مدد مانگ لی

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو میں لبنانی وزیراعظم نواف سلام نے کہا اسرائیلی فوج کا انخلا نہ ہوا تو لبنان امن معاہدہ نہیں کرے گا ، لبنانی رکن اسمبلی نجات عون نے کہا حزب اللہ کا غیر مسلح ہونا راتوں رات ممکن نہیں ، تعمیرِ نو کے لیے دنیا کو لبنان کی مالی مدد کرنی چاہیے۔
فرانس نے لبنان کی مدد کے لیے جلد کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا، قبرص کے صدر سے ملاقات کے بعد فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں نے کہا کہ وہ لبنان کی مالی مدد کے لیے عالمی کانفرنس بلانے کے لیے تیار ہیں ۔



