ٹرمپ کو جنگ جاری رکھنےکیلئے کانگریس کی منظوری لینے میں ایک ہفتہ باقی

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگ جاری رکھنے کے لیے کانگریس کی اجازت لینے میں ایک ہفتہ رہ گیا۔

’وار پاورز ریزولوشن‘ کے تحت امریکی صدر کانگریس کی اجازت کے بغیر کوئی جنگ شروع تو کرسکتا ہے  لیکن لازم ہے کہ 60 دن میں کانگریس سے اس کی اجازت لی جائے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں جنگ کی حمایت تیزی سے کم ہو رہی ہے،  ساتھ ہی ساتھ امریکی فوج نے جنگ کے لیے مزید 200 ارب ڈالرز  مانگ رکھے ہیں۔

ایسوی ایٹڈ پریس کے سروے کے مطابق ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کرنے والے امریکیوں کی شرح 9 فیصد اضافے سے 70 فیصد پر آگئی، سروے میں صدر ٹرمپ کی مقبولیت 36 فیصد سے کم ہوکر 33 فیصد پر دیکھی گئی۔

 ایسوی ایٹڈ پریس کے سروے کے مطابق 67 فیصد نے ٹرمپ کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہونے کا کہا۔

امریکی سیاسی مبصرین کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی کی وجہ داخلی مسائل پر توجہ نہ ہونا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button