اسحاق ڈارکا ترک اور کرغیزستان کے وزراء خارجہ سے ٹیلفونک رابطہ،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ترک وزیرخارجہ حاقان فیدان نے ٹیلی فونک رابطے میں علاقائی صورت حال اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ نے گزشتہ ہفتے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں شرکت کرنے والے پاکستانی وفد کی مہمان نوازی پر ترکیے کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ترکیے، سعودی عرب، مصر اور پاکستان پر مشتمل آر-4 کے تیسرے اجلاس کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔

بعد ازاں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغیزستان کے وزیرخارجہ جینبیک کولوبائیف سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دونوں نے دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی اور پاکستان-کرغیزستان تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم دہرایا۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ کرغیزستان کے وزیرخارجہ کولوبائیف نے ابھرتی ہوئی علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے فروغ میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ کی کوششوں اور پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

مزید خبریں

Back to top button