ننگرپارکر میں واپڈا کی ہٹ دھرمی، بجلی کے دوہرے بل جاری،شہریوں کامظاہرہ

تھرپارکر(میندھرو کاجھروی/جانوڈاٹ پی کے)ضلع تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر میں واپڈا عملے کی ناانصافیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ درست میٹر ریڈنگ نہ کرنے، کنڈا سسٹم اور بلوں میں ہیر پھیر کے الزامات لگاتے ہوئے شہری سڑکوں پر نکل آئے اور الہبچایو، حامد، الہڈنو نیلو، رام چند، شمبھو اور محمد بچل کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرکے زبردست نعرے بازی کی۔انہوں نے الزام لگایا کہ واپڈا اہلکار رشوت لے کر کنڈے لگواتے ہیں۔ بل بھیجتے وقت ہر میٹر پر دوہرا بل بھیجا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ایس ڈی او واپڈا سے شکایت کی تو اس نے پولیس بلا کر ہمیں ہراساں کیا اور خطرناک نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیں۔



