تھرپارکر میں مختلف مقامات پر خودکشی کے دو واقعات

تھرپارکر(میندھرو کاجھروی\جانوڈاٹ پی کے) ضلع تھرپارکر میں مختلف مقامات پر خودکشی کے دو واقعات پیش آئے۔ اسلام کوٹ کے قریب گاؤں مگھو بھیل میں 45 سالہ مزدور سترام بھیل نے گلے میں رسی ڈال کر پھندا لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس کو اطلاع دی گئی، جس پر پولیس نے پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر اسلام کوٹ اسپتال منتقل کیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

دوسری جانب ڈیپلو کے گاؤں سینگالو میں 26 سالہ خاتون سلمہ زوجہ عبدالغنی نے گھر کی چھت میں رسی باندھ کر پھانسی لے لی۔ اطلاع ملنے پر ڈیپلو پولیس موقع پر پہنچی اور لاش اتار کر تعلقہ اسپتال ڈیپلو منتقل کیا، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ ورثا کے بیان کے مطابق خاتون اولاد نہ ہونے کی وجہ سے پریشان رہتی تھی، اسی وجہ سے اس نے خودکشی کی۔

تھرپارکر میں خودکشی کا رجحان کم نہ ہوسکا۔ اس سلسلے میں انتظامیہ کی کوششیں ناکافی نظر آتی ہیں۔ آگاہی پروگرام، ایسے مراکز جہاں پریشان لوگ اپنے دکھ بانٹ سکیں، ایسا ادارہ جو غریب لوگوں کی فوری مدد کرسکے، ایسے اقدامات جو قرض اور سود کے بوجھ سے نجات دلا سکیں، اور ایسا انصاف جو جلد قانون کی گرفت میں مہیا ہو—ان سب امور کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Back to top button