لاڑکانہ: خسرہ کی وبا شدت اختیار کر گئی، 3 دن میں 3 بچوں کی ہلاکتیں

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو میں خسرہ کی وبا شدت اختیار کر گئی ہے جہاں نئوں گوٹھ کے رہائشی 5 سالہ علی عباس ولد نور محمد سومرو خسرہ کے باعث جاں بحق ہو گئے، اس سے قبل غریب آباد محلے میں ایک ہی خاندان کے دو بچوں کی اموات ہو چکی ہیں اور یوں تین دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے، شہر اور گردونواح میں بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے جس پر علاقہ مکین شدید تشویش میں مبتلا ہیں جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے تاحال مؤثر اقدامات سامنے نہیں آئے.

مزید خبریں

Back to top button