لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کا امتحانات کیلئے مانیٹرنگ و شکایتی سیل قائم، افسران کی فہرست جاری

لاڑکانہ (رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاڑکانہ نے کل20اپریل سے شروع ہونے والے سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات2026کے شفاف انعقاد کیلئے مانیٹرنگ و شکایتی سیل قائم کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) سکندر علی میرجت، پرائیویٹ سیکرٹری ٹو کمشنر لاڑکانہ غلام سرور ڈاہانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف اسکولز ایجوکیشن ES&HS ریجن لاڑکانہ جمشید علی شیخ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز، لاڑکانہ ریجن پروفیسر اظہر حسین سومرو اور اسٹاف آفیسر ٹو چیئرمین بائیس لاڑکانہ سید فیصل حسین شاہ امتحانی عمل کی نگرانی کریں گے اور شکایات کے ازالے کیلئے فوری اقدامات کریں گے، حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد نقل کی روک تھام اور امتحانی نظام کو مزید شفاف بنانا ہے۔



