سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن کا منگھوپیر میں پولیس پر حملے کا نوٹس

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی منگھوپیر میں پولیس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت۔شرجیل انعام میمن کا پولیس افسر کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار۔
سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھاحکومتِ سندھ نے پولیس افسر کی شہادت کا سختی سے نوٹس لے لیا،امن کے دشمنوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، کسی صورت معافی نہیں ملے گی،دکھ کی اس گھڑی میں حکومت سندھ شہید پولیس افسر کے لواحقین کے ساتھ یے،شہید اہلکار کے درجات کی بلندی اور زخمی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں،ملزموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔



